سی پیک سکیورٹی کیلئے سندھ میں خصوصی فورس کی تشکیل کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ03جنوری2017)حکومت سندھ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی سکیورٹی کیلئے خصوصی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ فیصلہ کراچی میں اعلیٰ سیاسی و فوجی قیادت کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں ملک کی سیکورٹی کی مجموعی صورتحال بشمول سی پیک کا جائزہ لیا گیا . صوبائی مشیر مولابخش چانڈیو نے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے کئی حصوں میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے کئی اہم پراجیکٹ زیر تعمیر ہیں ، گذشتہ ہفتے چینی حکام نے کراچی میں ریلوے کا منصوبہ شامل کرنے پر بھی رضا مندی ظاہر کی تھی جبکہ کراچی کے نزدیک ضلع ٹھٹھہ میں ایک بندرگاہ کی ترقی اور خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر بھی ان منصوبوں میں شامل ہے ،ان منصوبوں پر رضا مندی سی پیک کے بارے میں بیجنگ میں ہونے والے مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس میں طے پائی تھی، جس میں سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے اپنے سرکاری وفد سمیت شرکت کی تھی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top