تھانہ پار ہوتی کی حدودمیں پاک آرمی اور پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن04مجرمان اشتہاریوں سمیت 10مشتبہ افراد گرفتار

مردان(قدرت روزنامہ03فروري2017)تھانہ پار ہوتی کی حدودمیں پاک آرمی اور پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن04مجرمان اشتہاریوں سمیت 10مشتبہ افراد گرفتار.10ان رجسٹرڈکرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج.

اسلحہ بھی برآمد.تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف. ڈی ایس پی سٹی شاہ ممتازخان ،ایس ایچ اوپارہوتی سب انسپکٹر مراد خان، کی قیادت میں پولیس نفری RRF سکواڈ،ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ اور لیڈیز پولیس سپیشل برانچ اور ڈی ایس بی مردان نے اس کامیاب سرچ آپریشن میں بھرپورحصہ لیا .تھانہ پار ہوتی کے ملحقہ علاقوں اور گرد و نواح میں سرچ آپریشن ہوکر مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے،04 مجرمان اشتہاریوں سمیت10مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا.150 مکانات چیک کرکے10 غیر رجسٹرڈ کرایہ دار وں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے .پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے65مختلف گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور 350 افراد کا ڈیٹا چیک کیا .10افراد کو زیر دفعہ 107/151کے تحت زیر حراست کیا گیا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top