ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کو دی گئی درخواست میں الطاف حسین کو گرفتار کروا کر پاکستان لانے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ03فروري2017)ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کو دی گئی درخواست میں الطاف حسین کو گرفتار کروا کر پاکستان لانے کا مطالبہ کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے کی جانب سے وزارت داخلہ کو خصوصی درخواست کی گئی ہے. ایف آئی اے نے وزارت داخلہ سے درخواست کی ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کے ٹرائل کیلئے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو گرفتار کروا کر پاکستان لایا جائے.

اس سلسلے میں ایف آئی اے نے اپنا تمام تر ہوم ورک مکمل کرکے چالان بھی تیار کر لیا ہے چونکہ الطاف حسین کئی کیسز میں مفرور ہیں اس لئے انہیں انٹرپول کے ذریعے گرفتار کروایا جا سکتا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top