نوازشریف 67 فیصدکیساتھ پاکستان کےمقبول ترین سیاستدان قرار

pic04

اسلام آباد(قدرت روزنامہ03فروري2017)آئی آر آئی نے اکتوبر2016 میں کیے گئے سروے کی رپورٹ‌جاری کردی ہے،جس میں 67 فیصد عوام نےوزیراعظم نوازشریف کی کارکردگی پر اطمینان کااظہارکیا،آصف زرداری کو 80 فیصد ناپسندیدگی کاووٹ ملا،اُس وقت کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی 85 فیصد مقبولیت رہی. وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پرآئی آر آئی کے سروے میں‌کہاگیاہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی پسندیدگی 63 فیصد رہی.

سروے میں نوازشریف پاکستان کے سب سے مقبول سیاستدان قراردیاگیا.چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی پسندیدگی 32فیصد رہی . جبکہ ناپسندیدگی میں بانی ایم کیو ایم نمبرون قراردیا. اسی طرح 59فیصد لوگوں کو پاناما پیپرز کے بارے میں کچھ معلوم نہیں.38فیصد کسی حد تک پاناما معاملے میں دلچسپی رکھتے ہیں.26فیصد لوگ پاناما لیکس کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں . اسی طرح سروے میں وفاقی حکومت کی کارکردگی کو 64فیصد لوگوں نے درست قرار دیا. پنجاب حکومت کی کارکردگی کو79فیصد لوگوں نے سراہا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top