بھارت بحرہ ہند میں چین کے بڑھتے اثرورسوخ کی وجہ سے سی پیک سے خوفزدہ ہے : رپورٹ

n9

اسلام آباد (قدرت روزنامہ03فروري2017) ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر کے تنازع کی عالمگیریت اور بحر ہند میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کی وجہ سے سی پیک کی مخالفت کر رہا ہے.

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق سویڈن میں سٹاکہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے اندر بھی اس حوالے سے تشویش موجود ہے کہ 1963ءسے کشمیر ایشو رپر غیر جابندار رہنے والا ملک چین خطے میں اپنے معاشی اور سیکیورٹی مفادات خطرات میں پڑنے کے بعد اپنے موقف پر مزید قائم نہیں رہ سکے گا .

”سلک روڈ اکنامک بیلٹ “ کے عنوان سے جاری ہونے والی اس رپورٹ میں سیکیورٹی مشکلات اور یورپین یونین و چین کے تعاون کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت کی خواہش ہے ان تنازعات میں چین کو ثالث کا کردار نہ ملے . رپورٹ میں ”ون بیلٹ ون روڈ “ منصوبے کے سیکیورٹی امور اور یورپین یونین کے مفادات سے مطابقت میں حائل مضمرات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے . رپورٹ کے مطابق سی پیک منصوبے کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے .”بھارت سی پیک منصوبے کی سختی سے مخالفت کر تا ہے “.بھارت میں سی پیک منصوبے کے حوالے سے خیالی اور حقائق پر مبنی مخالفت موجود ہے ، حقیقی مخالفت یہ ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کشمیر کے تنازع کو بین الاقوامی سطح پر نہیں لیجا نا چاہتا جبکہ متنازع علاقوں میں چین کے اقدامات خود بخود ہی اسے ان تنازعات میں ایک فریق بنا دیتا ہے جبکہ خیالی سطح پر یہ تصور کیا جا رہا ہے کہ سی پیک منصوبے سے چین کو بحیرہ عرب سے بلاواسطہ رسائی حاصل ہونے سے بحیرہ ہند میں پاﺅں دھرنے کا موقع مل جائے گا جبکہ اس سے کسی موقع پر آکر فوجی روابط میں اضافے بھی ہو سکتا ہے. بھارت میں یہ تشویش بھی ہے کہ سی پیک سے پاکستان میں ملازمتوں اور ترقی کے مواقع پیدا ہونگے اور آگے چل کر اس منصوبے کے سٹریٹیجک نتائج سے خطے کا توازن اور طاقت چین کے حق میں جا سکتی ہے اور بھارت کو نقصان ہو سکتا ہے .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top