ایران نے پابندی کے پیش نظر امریکی ڈالرز کا استعمال ترک کرنے کافیصلہ کر لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ03فروري2017)نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم ممالک کیخلاف پھر سے آگ اگلتے ہوئے سات ملکوںکے امریکہ میں داخلہ پر پابندی عائد کردی.مسلسل مسلم مخالف اقدامات کے باعث ایران نے اس پابندی کے پیش نظر امریکی ڈالرز کا استعمال ترک کرنے کافیصلہ کر لیا ہے.

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا

مسلم مخالف جارحانہ اقدامات جاری رکھتے ہوئے سات مسلم ممالک کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگا دی. امریکہ میں داخلے پر جن پر پابندی لگائی گئی ان میں ایران ،عراق ،شام،لیبیا،صومالیہ،سوڈان اور یمن شامل ہیں .ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلہ کے بعد ایران نے اپنے ملک میں امریکی ڈالر کے استعمال کو ترک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس سے امریکی معیشت کو کھربوں کے نقصان کا اندیشہ ہے .ذرائع کے مطابق ایران کے مرکزی بنک نے تمام تر فارن ایکسچینج اور کرنسی ایکسچینج رپورٹس میں امریکی ڈالر کی جگہ کسی اور غیر ملکی کرنسی کو لانے کا فیصلہ کر لیا ہے.گورنر ولی اللہ سیف کا کہنا ہے کہ 21مارچ سے شروع مالی سال میں اس تبدیلی کو لاگو کر دیا جائیگا. امریکہ اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ وہ اس طرح کے اقدام سے ایران کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے .انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ملک کی سلامتی اور عزت سب سے پہلے ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top