20 کروڑ عوام میں سے خدا نے آپ کو وزیراعظم بنایا لیکن حرص نہیں ختم ہوئی ۔ رؤوف کلاسرا کا طنز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ03فروري2017)نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رؤوف کلاسرا اور ان کے ساتھی صحافی عامر متین نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں بڑے بڑے سرکاری پراجیکٹس کا کنٹریکٹ قطری شہزادوں کا دیا جا رہا ہے . رؤوف کلاسرا نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ سمیت دیگر سرکاری پراجیکٹس بنائے گئے ہیں ان کی تفصیلات جلد ہی منظر عام پر لائیں گے.

عامر متین کا کہنا تھا کہ اپنے ذاتی کاروباری شراکت داروں کو سرکاری پراجیکٹس دینا اختیارات کا غلط استعمال ہے. انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سمیت تمام سیاستدانوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ 20کروڑ عوام میں سے اللہ نے آپ کو پاکستان کا وزیراعظم بنایا ہے لیکن افسوس اس کے باوجود بھی آپ کے اندر سے حرص ختم نہیں ہوئی...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top