مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کی زیر صدارت مدارس اصلاحات سے متعلق اجلاس میں مدارس کو تعلیمی شعبے میں قومی دھارے میں لانے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ03فروري2017)مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کی زیر صدارت مدارس اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مدارس کو تعلیمی شعبے میں قومی دھارے میں لانے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا ،اس معاملے پر متعلقہ وزارتوں اور اداروں سے تفصیلی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا .جمعرات کو مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کی زیر صدارت مدارس اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا .

اجلاس میں وزیر مذہبی امور سردار یوسف ،وزیرتعلیم بلیغ الرحمان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی .اجلاس میں میںمدارس کو تعلیمی شعبے میں قومی دھارے میں لانے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا .اس معاملے پر متعلقہ وزارتوں اور اداروں سے تفصیلی مشاورت کا  فیصلہ کیا گیا. اس موقع پر ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے دھرتی کے بیٹے ہیں اور مدارس میں زیر تعلیم طلباء کسی سے کم نہیں ہیں' ریاست کی ذمہ داری ہے کہ مدرسوں کے طلباء کو بھی برابر کے مواقع دیں. مدارس کے طلباء کیلئے بھی تمام شعبے ہائے زندگی کی راہیں کھلی ہونی چاہئیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top