بحرین کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے تعلقات کو بلند سطح تک لے جانے میں اہم کردارادا کرے گا۔ جاوید ملک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ02فروري2017)بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ بحرین کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے تعلقات کو بلند سطح تک لے جانے میں اہم کردارادا کرے گا. ایک نج  ٹی وی کے مطابق جاوید ملک نے بتایاکہ بحرین کے وزیر خارجہ پانچ فروری سے سات فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے.

وزیرخارجہ کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آئے گا. دونوں ملکوں کی خارجہ امور کی وزارتوں کی مدد سے پاکستان اور بحرین کے تعلقات میں بے مثال وسعت پیدا ہوئی ہے. بحرین کے وزیرخارجہ پاکستان کے دورہ میں اہم مذاکرات کریں گے.اس موقع پربحرین کے وزیرخارجہ وزیراعظم نوازشریف سمیت دیگراعلی سیاسی وحکومتی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرینگے

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top