صحافی ارشد شریف نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کی ایک اور جائیداد سے پردہ ہٹا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ02فروري2017) پاکستان کے معروف صحافی ارشد شریف نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے صاحبزادے میاں حسن نواز کی ایک اور جائیداد سے پردہ ہٹا دیا ہے.

تفصیلات کے مطابق اپنی پروگرام میں بات کرتے ہوئے ارشد شریف نے بتایا کہ “کوئنٹ گلوسیسٹر پیلش لیمٹڈ” میں حسن نواز کی ایک اور کمپنی کا انکشاف ہوا ہے.

انہوں نے اپنے پروگرام میں دستاویزی ثبوت دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنی 22 اگست 2006ء میں بنائی گئی تھی، جسکے ڈائریکٹر حسن نواز ہیں جبکہ ان دستاویزات پر حسن نواز کے دستخط بھی موجود ہیں. ارشد شریف کا کہنا تھا کہ حسن نواز کی اس کمپنی کی مالیت 86 لاکھ پاؤنڈز کے قریب ہے، ارشد شریف نے اپنے پروگرام میں اس کمپنی کی دستاویزات صفحہ با صفحہ پیش کی انہوں نے اور کیا کہا؟ ویڈیوں آپ بھی ملاحضہ کیجیئے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top