الفاظ کاہیرپھیر،پٹرولیم مصنوعات میں اصل اضافہ جان کرآ پ کے رونگٹھے کھڑے ہوجائیں گے ،چشم کشا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ02فروري2017) پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 26 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے. وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تیل مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا نئی قیمت 15 فروری تک موثر رہے گی.

انہوں نے کہا اوگرا اور وزارت پٹرولیم نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 16 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 29 پیسے‘ کیروسین آئل کی قیمت میں 16 روپے 71 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 53 پیسے اضافے کی سفارش کی تھی. مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا اور یہ جنوری کی سطح پر برقرار رہیں گی. حکومت ان دونوں مصنوعات پر تمام ٹیکس اور ڈیوٹیز ختم کرنے کے علاوہ سبسڈی بھی دے رہی ہے. جبکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بھی اوگرا کی سفارش کے برعکس صرف نصف اضافہ کیا گیا. انہوں نے کہا حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم رکھنے کی لاگت ادا کر رہی ہے. نوائے وقت رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا حکومت 4 ارب کی سبسڈی دے گی. پٹرول کی نئی قیمت 70 روپے 29 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت اب 79 روپے 48 پیسے فی لٹر ہو گئی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top