بلوچستان میں پانچ سو روپے کے لئے بچوں کو خودکش بمبار بنایا گیا، لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصرجنجوعہ

nasir-

اسلام آباد(قدرت روزنامہ02فروري2017)وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل(ر)ناصرجنجوعہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پانچ سو روپے کے لئے بچوں کو خودکش بمبار بنایا گیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بڑی وجہ غربت، ناانصافی ہے .انہوں نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے تقریب کے شرکاء کو بتایا کہ میں جیل جا کر ایک 15 سالہ لڑکے سے ملا،

جو دہشت گردی کی ناکام کوشش میں پکڑا گیا تھا، اس سے میں نے پوچھا ایسا کیوں کیا، تو اس کا جواب سن کر میں سکتے میں آگیا، خود کش بمبار نے بتایا کہ پانچ سو روپے کے عوض میں نے بم پھاڑنے کا سودا کیا تھا کیونکہ میرے چھوٹے بہن بھائی بھوکے تھے ، والدین کے پاس کچھ نہیں تھا.

واقعہ کا ذکر کرتے جنرل (ر)جنجوعہ آبدیدہ ہوگئے اور ہال میں سناٹا چھا گیا، انہوں نے ماروی میمن کی تعریف کرتے ہوئے کہا وہ عبادت کر رہی ہیں، میں نے ماروی کو بلوچستان کے دور دراز پسماندہ علاقہ آواران میں زلزلہ زدگان کی مدد کرتے دیکھا، یہ عورت تن تنہا ان راستوں پر سفر کر کے وہاں پہنچی تھی جہاں بغیر سکیورٹی جانا ممکن نہیں ،میں انہیں سلیوٹ کرتا ہوں . جنرل (ر)جنجوعہ نے بلوچوں کے ساتھ اظہار محبت کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو منہ سے لگا کر بوسہ دیا، جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top