پاناما کیس میں وزیر اعظم کو کلین چٹ نہیں ملے گی ،بابر اعوان

pic04

اسلام آباد(قدرت روزنامہ02فروري2017) سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ پانامہ لیکس کے مقدمے میں اگر وزیر اعظم کے خاندان کے پاس دفاع ہوتا تو وہ متبادل ٹریک ٹو نہ اپناتے ،وزیر اعظم کو کسی صورت کلین چٹ نہیں ملے گی.ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی ایما پر نئی ای سی ایل لسٹ بنائی جارہی ہے ، نواز شریف امریکی صدر کو دکھانا چاہتا ہے کہ میں آپ کا وفادار ہوں، انہوں نے کہا کہ پانامہ میں جائیداد تسلیم کرنے کے بعد تین طرح کے فیصلے آسکتے ہیں، ایک جائیداد پر کلین چٹ نہیں ملے گی کیونکہ وہ جائیداد تسلیم کر چکے ہیں، پہلی بار عدالت ہر سطح پر سماعت کررہی ہے کہ کسی کو شکوہ نہ ہو کہ کسی کو نہ سنا، بابر اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کے والد صاحب کی سفری ٹریل، رقم کے ثبوت تین جگہ سے مل سکتے ہیں ،کونسل جنرل، ایف آئی اے اور امیگریشن سے ریکارڈ مل سکتا ہے، ریکارڈ پر جوٹریل ثابت ہو چکا ہے وہ پڑھا جائے گا اور جو ثابت ہو چکا ہے وہ اسحاق ڈار کا بیان ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top