ہر داڑھی والے مرد اور باحجاب عورت کو دہشت گرد نہیں سمجھنا چاہیئے، چوہدری نثار

 اسلام آباد(قدرت روزنامہ02فروري2017)وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو کسی مذہب سے نہیں جوڑا جاسکتا لہذا ہر داڑھی والے مرد اور باحجاب عورت کو دہشت گرد نہیں سمجھنا چاہیئے.

اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سیمینارسے خطاب کے دوران وزیرداخلہ چودہری نثارنے کہا کہ سکیورٹی ایک کثیر جہتی مسئلہ ہے، خطے میں سیاست اورسیکیورٹی کو ملانے کا رحجان ہے، سیاست کو سیکیورٹی کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے، مغرب اور جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کا تناظر اور ضروریات مختلف ہوسکتے ہیں لیکن سیکیورٹی کا مطلب یہ نہیں کہ سرحدیں بند کرکے ملک محفوظ ہوجائیں، سرحدوں کو بند کرکے امن محسوس کرنے کا نام تحفظ نہیں ہے.

 امریکی صدر ٹرمپ کے حکم نامے نے مسلم دنیا میں منفی پیغام بھیجا، ہرداڑھی والے مرد اور ہرحجاب والی عورت کو ممکنہ دہشت گرد نہیں سمجھنا چاہیے.

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خطے میں سیاست اور امن و امان کو گڈ مڈ کرنے کا رجحان ہے حالانکہ امن و امان اور سیاست کو آپس میں ملا کر نہیں دیکھنا چاہیے. تحریک آزادی کا دہشت گردی سے موازنہ نہیں کرنا چاہیے، امن کی تڑپ دنیا کیلئے نہیں بلکہ یہ ہمارے اپنے مفاد میں ہے، امن و امان کے قیام کیلئے مذاکرات اہم ہیں، مذاکرات نہ کرنے والوں کا مقدمہ کمزور ہوتا ہے جب کہ مسائل کے حل کی بنیادی کنجی ایک دوسرے سے گفتگو ہی ہے، پاکستان خطے میں امن کیلئے زیادہ سے زیادہ لچک دکھا رہا ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top