قطری خاندان کے قافلے کے 16افراد کو شرمناک حرکت پر پاکستان میں گرفتار کر لیا گیا

qa14

اسلام آباد (قدرت روزنامہ02فروري2017) لیویز اہلکاروں نے قطری امیر کے قافلے میں شامل 16 افراد کو بلوچستان کے ضلع نوشکی کےعلاقے گالن گور میں ایک چیک پوسٹ کی رکاوٹیں توڑنے پر گرفتار کرلیا.سرکاری ذرائع کے مطابق قطر کے حکمران کے قافلے میں شامل افراد کو اُس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ تلور کے شکار کے لیے بلوچستان کے علاقے ماشکیل کی جانب جاتے ہوئے لیویز اہلکاروں کی جانب سے چیکنگ کے لیے اشارہ کرنے کے باوجود نہیں رکے اور انہوں نے چیک پوسٹ کی رکاوٹیں توڑ دیں.
سیکیورٹی اہلکاروں نے چیک پوسٹ کی رکاوٹیں توڑنے والی 4 گاڑیوں کا پیچھا کرکے ان میں سوار 16 افراد کو گرفتار کرلیا.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top