ہوس کے پجاری ”بابا“ نے غلط کاری سے انکار پر نوجوان پر تیزاب پھینک دیا، ملزم فرار

44

فیصل آباد(قدرت روزنامہ02فروري2017)ہوس کے پجاری ”بابے“ نے غلط کاری سے انکار پر نوجوان کو تیزاب سے نہلادیا.

 تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ 509 گ ب کے رہائشی شاہد کے نوجوان بیٹے اسامہ کو ماموں کانجن منڈی میں چوکیدار 60 سالہ افتخار نے غلط کاموں کے لئے دوستی کرنے کا کہا اور نوجوان کے انکار پر طیش میں آگیا.
اسی رنجش پر افتخار نے گزشتہ روز گھر میں گھس کر اسامہ پر تیزاب پھینک دیا. تیزاب گردی کے باعث اسامہ کا چہرہ اور بازو بری طرح متاثر ہوگیا. ڈاکٹرز متاثرہ نوجوان کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں.
 ماموں کانجن پولیس نے افتخار کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے، تاہم ابھی تاحال ملزم پولیس کے ہتھے نہیں چڑھ سکا.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top