انسانی سمگلروں نے درجنوں پاکستانیوں کو یونانی ایجنٹ کے ہاتھ فروخت کردیا

منڈی بہائوالدین (قدرت روزنامہ02فروري2017)نواحی موضع رکن کا رہائشی انسانی سمگلر معصوم لوگوں کو سنہرے مستقبل کا جھانسہ دے کر انسانی زندگیوں سے کھیلنے لگا، مظہر رانجھا نے مجھ سے ساڑھے سات لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود یونان میں ایجنٹ کے آگے بھیچ ڈالا جس نے مزید تاوان کے لئے میرے ہاتھ پاﺅں کی انگلیاں جلاڈالیں. ڈاکٹرز آپریشن کے ذریعے انگلیاں جلد کاٹنے کا مشورہ دے رہے ہیں ورنہ کینسر ہونے کا خدشہ ہے.

انسانی سمگلر مظہر رانجھا سکنہ رکن کی تلاش جاری ہے، بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوگا.

 تفصیلات کے مطابق منڈی بہاﺅالدین کے محلہ شفقت آباد میں مقیم مظہر اقبال نے اپنے خاندان کے ہمراہ م یڈیا کو بتایا میں نے کاروبار کرنے کے لئے کچھ جمع پونجی اکٹھی کررکھی تھی. چند ماہ قبل میری ملاقات ملکوال کے علاقہ رکن کے رہائشی مظہر حیات رانجھا سے ہوئی جس نے مجھے کہا کہ میرا ذاتی کاروبار یونان میں ہے اگر تم مجھے ساڑھے سات لاکھ روپے ادا کرو تو میں تمہیں یونان لے جاتا ہوں جہاں تمہاری تنخواہ ایک لاکھ روپے ماہانہ ہوگی. سنہرے مستقبل کے سہانے خواب اور غربت کی وجہ سے میری آنکھوں میں بھی اپنی فیملی کو سپورٹ کرنے کا جذبہ بیدار ہوا اور میں انسانی سمگلروں کی باتوں میں آگیا اور اسے ایڈوانس دو لاکھ روپے ادا کئے. اس نے مجھے یہاں سے کراچی اور وہاں سے یونان براستہ ایران، ترکی غیر قانونی طریقے سے پہنچا تو بقایا رقم بھی میری بیوی نے اپنا زیور بیچ کر مظہر رانجھا کو اس کے گھر جاکر دے دی. مظہر رانجھا نے مجھ سمیت درجنوں پاکستانی افراد کو یونانی ایجنٹ کے آگے تاوان کے لئے بیچ دیا.
 ان ایجنٹوں نے ہمیں ایک کمرہ میں بند کردیا اور ہم پر تشدد کرتے اور ہم سے پیسے منگوانے کے لئے گھر فون کرواتے رہے اور میرے ہاتھ پاﺅں پر پٹرول ڈال کر آگ لگادی تاکہ میں بھاگ نہ سکوں. بعدازاں یونانی فوج کا چھاپہ پڑا تو ایجنٹ وہاں سے فرار ہوگیا اور ہمیں ڈی پورٹ کردیا گیا. 35 سالہ مظہر نے بتایا کہ میں انتہائی غریب آدمی ہوں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر ہوں اور اپنی کل جمع پونجی انسانی سمگلر کے جھانسہ میں آکر لٹا بیٹھا ہوں اس کے باوجود مظہر حیات رانجھا انسانی سمگلر نے زیادتی کی مجھ پر مزید پیسوں کے لئے تشدد کروایا. اب میں جس ڈاکٹر کے پاس اپنے ہاتھ پاﺅں چیک کرواتا ہوں تو وہ پاﺅں اور ہاتھ کی انگلیاں آپریشن کرکے کاٹنے کا مشورہ دیتے ہیں جس پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا خرچہ ہے، اگر جلد آپریشن نہ کیا گیا تو کینسر کا خدشہ ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top