جماعةالدعوة پاکستان کا کل جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ02فروري2017) جماعةالدعوة پاکستان نے حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کی نظربندی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کل 3 فروری جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کر دیا.صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی.

تحریک آزادی جموں کشمیر کی طرف سے گذشتہ روز بھی حافظ محمد سعید ودیگر رہنمائوں کی نظربندیوں کیخلاف احتجاجی مظاہروں اور آل پارٹیز کانفرنسوں کاسلسلہ جاری رہا.جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ حافظ عبدالرحمن مکی،حافظ خالد ولید، ابوالہاشم ربانی و دیگر نے کہا ہے کہ ہماری کشمیر پالیسی وہی ہے جو قائداعظم محمد علی جناح کی تھی. حکومت کشمیر پاکستان کی شہ رگ کو قومی سطح پر تسلیم کرے. بھارت پچھلے ستر سال سے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے کیلئے تیار نہیں ہے.کشمیریوں کی مددوحمایت کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے.انہوںنے کہاکہ 3فروری جمعہ کو احتجاج کے دوران ملک بھر کے تمام شہروں میں احتجاج کیا جائے گا. تحریک آزادی جموں کشمیر کی طرف سے ملتان میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین قاری یعقوب شیخ، اطہر شاہ بخاری، پروفیسر عبدالمجید، عنایت اللہ رحمانی، صاحبزادہ ابراہیم، خالد شاہ ندیم، عبدالحئی اثری، ایوب مغل، حمزہ شاہد لودھی، اعجاز جنجوعہ، ڈاکٹر جاوید صدیقی، آصف اخوانی، حافظ سلمان صدیقی، معروف خاں، مجاہد عباس گردیزی، طارق خاں و دیگر نے خطاب کیا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top