لنڈی کوتل میں مسافر گاڑی کھائی میں جاگری ،خواتین ، بچوں سمیت 8افراد جاں بحق

36

خیبر ایجنسی(قدرت روزنامہ02فروري2017)خیبرایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں مسافر گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے.علاقے کی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مسافر گاڑی خیبر ایجنسی سے کم شلمان جارہی تھی جو راستے میں ڈرائیور سے بے قابو ہوکرکھائی گرگئی.

حادثے میں 3 بچے اور 5خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے. مقامی افراد کی مدد سے زخمیوں کو لنڈی کوتل اسپتال متنقل کردیا گیا. واضح رہے کہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی خیبر ایجنسی میں گزشتہ برس جولائی میں بھی باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہنے سے گاڑی میں سوار 27افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top