پی آئی اے کی دو بین الاقوامی پروازیں حادثات سے بال بال بچ گئیں

33

کراچی (قدرت روزنامہ02فروري2017)پی آئی اے کی دو بین الاقوامی حادثات سے باک ابل بچ گئیں. تفصیلات کے مطابق با کمال لوگ لا جواب سروس کا راگ الاپنے والی پی آئی اے زمانہ بدلنے کے ساتھ ساتھ بھی نہیں بدلی .

پی آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کی لاہور سے اوسلو جانے والی پرواز پی کے 751 کی ونڈ اسکرین پر دراڑ تھی. جس سے پرواز کی روانگی میں ساڑھے گھنٹے سے زائد تاخیر ہوئی. دوسری جانب پی آئی اے کی لاہور سے مانچسٹر جانے والی پرواز پی کے 709کا ٹائر روانگی سے قبل پھٹ گیا جس کے بعد انتظامیہ نے اسلام آباد سے نیا ٹائر منگوایا اور ایک گھنٹے کی تاخیر سے پر واز کو روانہ کیا. اس دوران سینکڑوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا. جبکہ انتظامیہ نے مسافروں کو اصل حقائق بتانے سے گریز کیا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top