آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کینٹ میں 16 بلوچ رجمنٹ کا دورہ کیا,آئی ایس پی آر

راولپنڈی (قدرت روزنامہ02فروري2017) آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کینٹ میں 16 بلوچ رجمنٹ کا دورہ کیا. جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسی رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا.
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپاہ سالار نے کہا کہ پاک فوج کو جنگی ہیروز سے قربانیوں کا جذبہ ورثے میں ملا. آرمی چیف نے مزید کہا

کہ پاک فوج ہمیشہ ہر چیلنج اور قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے.جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی افسر اور جوان کی پیشہ ورانہ ترقی کیلئے یونٹ بہترین جگہ ہے، یونٹ میں اکٹھا رہتے ہوئے افسر اور جوان پیشہ ورانہ زندگی کے چینلجز کا مقابلہ کرتے ہیں.آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے والد بھی 16 بلوچ رجمنٹ کی کمان کر چکے ہیں. آرمی چیف نے رجمنٹ کے حاضر و ریٹائرڈ افسران کے ساتھ دن گزارا. اس موقع پر 16 بلوچ رجمنٹ کے افسران و جوانوں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی چیف بننا رجمنٹ کیلئے باعث فخر قرار دیا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top