وزیر اعظم کی طرف سے امیر قطر کو گھوڑے کا کوئی تحفہ نہیں دیا گیا,مریم اورنگزیب

23

اسلام آباد(قدرت روزنامہ02فروري2017)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے امیر قطر کو گھوڑے کا کوئی تحفہ نہیں دیا گیا ‘ 6 ماہ پہلے امیر قطر نے دورہ کرنا تھا جو نہیں ہو ‘ اگر وہ دورے پر پاکستان آتے تو ان کویہ گھوڑا تحفے میں دیا جانا تھا.

تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیر اعظم کی طرف سے امیر قطر کیلئے سی ون تھرٹی پر گھوڑا تحفے کے طو رپر بھجوائے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ امیر قطرکو کوئی گھوڑا تحفے میں نہیں دیا گیا.

6 ماہ پہلے امیر قطر نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن جو نہیں ہوا. اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق دورے کے موقع پر امیر قطر کو گھوڑا تحفے میں دیا جانا تھا. دوسری طرف پاک فضائیہ کے ترجمان نے سی ون تھرٹی کے ذریعے گھوڑا قطر بھجوانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایسی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں اور سی ون تھرٹی کے ذریعے گھوڑا قطربھجوانے کی خبریں غلط اوربے بنیاد ہیں. واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ گائے ‘ بیل اور تلور کے بعد حکومت نے امیر قطر کیلئے گھوڑا ڈپلومیسی شروع کرتے ہوئے انہیں ایک قیمتی نسل کا گھوڑا سی ون تھرٹی کے ذریعے بھجوایا ہے. اس سلسلے میں میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ قطری شہزادوں نے پانامہ کیس کے سلسلے میں وزیر اعظم کی مدد کی ہے تو اس کے بدلے میں ان کیلئے گھوڑا تحفے میں بھیجا جا رہا ہے.اور ساتھ شکریہ ادا کرنے کے لیے 14 رکنی وفد بھی جائیگا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top