گوادر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا

14

گوادر(قدرت روزنامہ02فروري2017)گوادر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا، خوبصورت فٹبال اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا گیا، چینی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ بھی ہوا.پاکستان کے مستقبل گوادر میں فٹبال اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا گیا، بلوچستان میں اہم ترین بندرگاہ اور سی پیک منصوبے کے تناظر میں شہر میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ بدستور جاری ہے.

پاکستان میں موجود چینی کمپنی اور پورٹ کے ملازمین کے درمیان نئے اسٹیڈیم میں آسٹروٹرف پر دوستانہ میچ بھی ہوا

، جو میزبان ٹیم نے 3 کے مقابلے میں 7 گول سے جیت لیا.اس موقع پر دونوں ٹیموں نے گروپ فوٹو بنوایا، خوبصورت پہاڑوں کے درمیان قائم اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام ابھی جاری ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top