اسلام آباد اور بالائی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ہفتہ اور اتوار کو بارش کی پیشنگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ02فروري2017)محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے آخر میں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوںپر برفباری کی پیشگوئی کردی.محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے روز بلوچستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان.

اس دوران کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن کے پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی.جمعہ سے اتوار کے دوران خیبرپختونخواہ کے اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان. ہفتہ اور اتوار کے روز اسلام آباد اور بالائی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی. اس دوران مری، گلیات میں برفباری کا امکان. جمعہ سے اتوار کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان. ہفتہ کے روز صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں بھی چند ایک مقامات پر بارش کاامکان.

وقفے وقفے سے بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا'فاٹا' گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہفتہ'اتوارکے روز لینڈ سلائیڈنگ' طغیانی کا خدشہ ہے. آئندہ 24 گنھٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا. جبکہ خیبر پختونخوا' پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شید دھند پڑںے کا بھی امکان.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top