لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کے دن گئے، اسلام‌ آباد میں ون ونڈو ایگزیکٹیو پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ02فروري2017) اسلام‌ آباد میں ون ونڈو ایگزیکٹیو پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ کے حصول کیلئے اب لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کے دن پرانے ہوگئے ہیں.

اسلام‌ آباد میں ون ونڈو ایگزیکٹیو آفس کا افتتاح کر دیا گیا ہے. اسلام آباد کے بلیو ایریا میں واقع اس دفتر کا افتتاح وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کیا.

اس دفتر سے کوئی بھی شہری کم سے کم وقت میں پاسپورٹ حاصل کرلے گا.تاہم اس سہولت کیلئے شہریوں کو زائد فیس بھی ادا کرنا ہوگی.ون ونڈو سے حاصل کئے جانے والے پاسپورٹ کی فیس 6 ہزار جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 8 ہزار ہوگی. جبکہ اپنے گھر میں پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے بھی مزید فیس ادا کرنا ہوگی. وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اس طرز کے مزید پاسپورٹ اور نادرا دفاتر ملک کے مختلف شہروں میں جلد کام شروع کردیں گے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top