چلڈرن ہسپتال کے عملے نے مردہ بچہ کوڑے پر پھینک دیا، کتے نوچتے رہے

2

شیخوپورہ(قدرت روزنامہ02فروري2017)شہباز شریف چلڈرن کمپلکس ہسپتال کے لاپرواہ اور سفاک عملے نے نوزائیدہ بچہ کو دفنانے کی بجائے کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا نعش کو آوارہ کتے نوچتے رہے، سکیورٹی اہلکاروں کی نظر اس وقت اس نعش پر پڑی جب کتوں نے آدھے کے قریب نعش کو نوچ لیا تھا اور ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین نے احتجاج شروع کر دیا.

 نوزائیدہ بچے کی آدھی نعش کو کوڑا دان میں ڈال کر ہسپتال سے باہر بھجوانے کی کوشش ناکام بنا دی اہلکاروں نے صحافیوں کو ہسپتال میں داخل ہونے سے روک دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں.
بتایا گیا ہے گزشتہ رات چلڈرن ہسپتال میں آپریشن کے دوران ایک مردہ بچہ پیدا ہوا جسے دفنانے کی بجائے عملے نے کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا بچے کو آوارہ کتے نوچتے رہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی ای او ڈاکٹر افتخار چودھری موقع پر پہنچ گئے اور مذکورہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں.
 مگر ایم ایس ڈاکٹر شہناز نسیم واقعہ کا علم ہونے کے باوجود جائے وقو عہ پر کئی گھنٹے گزرنے پر نہ پہنچ سکیں. ہسپتال انتظامیہ نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعہ کے بارے میں ایم یس کو علم صبح ہی آگاہ کر دیا تھا. وہ صحافیوں اور انتظامیہ کے سامنے جان بوجھ کر لاعلمی کا اظہار کرتی رہیں.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top