مانسہرہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 3 بچوں کی ماں کو رسیوں سے باندھ کر زندہ جلا دیا

مانسہرہ(قدرت روزنامہ01فروري2017) چٹہ بٹہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 3 بچوں کی ماں کو رسیوں سے باندھ کر زندہ جلا دیا،تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے گاو¿ں چٹہ بٹہ میں نامعلوم افراد نے 3 بچوں کی ماں انیلہ بی بی کو اس کے والد کے گھر میں گھس کر رسیوں سے باندھ کر زندہ جلا دیا. انیلہ کے والد کا کہنا ہے کہ جب آواز سے ان کی آنکھ کھلی تو بیٹی بہت زیادہ جھلس چکی تھی، اس کے ہاتھ پاو¿ں بندھے ہوئے تھے اور منہ میں کپڑا ٹھونسا ہوا تھا جب کہ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے. مقتولہ کے والد کا کہنا تھا کہ ان کا داماد 4 ماہ قبل قتل کے الزام میں گرفتار ہوا تھا جس کے باعث بیٹی ان کے گھر میں رہ رہی تھی. دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن بھی جاری ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top