بھارت کا جنگی جنون : 161ارب روپے اضافے کیساتھ 2ہزار 741ارب روپے کا دفاعی بجٹ پیش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ01فروري2017)بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا ،دفاعی بجٹ میں 161ارب کا اضافہ کردیا .میڈ یا رپورٹس کے مطابق لوک سبھا میں بھارت کے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کیا گیا ،اس موقع پر بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بھارت کے نئے مالی سال کے لیے214کھرب 70ارب روپے کا بجٹ پیش کیا .
جنگی جنون میں مبتلا اور خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑنے کی سرتو ڑ کوشش کرنے والے بھارت نے 2ہزار 741ارب روپے پر مشتمل دفاعی بجٹ پیش کیا ،اس سال مودی سرکار نے دفاعی بجٹ میں 161ارب روپے کا اضافہ کیا جس سے بھارت کے ناپاک عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں .تجزیہ نگار طلعت مسعود کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں استحکام کی کوششوں کو سبو تاژ کرنا چاہتا ہے اس لیے اپنے دفاع پر بغیر سوچے سمجھے پیسہ بہا رہا ہے .ان کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام کے پاس بیت الخلاکی سہولت بھی موجود نہیں ہے اور مودی سرکار فوج کے بجٹ میں اضافہ کر ر ہی ہے .انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو اپنی عوام کی فلاح و بہبو د پر پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top