وزارت داخلہ کا اقدام: حافظ سعید سمیت 38 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ01فروري2017) وزارت داخلہ نے حافظ سعید سمیت 38 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کردیے. ذرائع کے مطابق ای سی ایل میں شامل کیے گئے تمام 38 افراد کا تعلق جماعت الدعوة اور لشکر طیبہ سے ہے.
واضح رہے گزشتہ روز وزارت داخلہ نے اقوام متحدہ کی قرار داد پر عملدرآمد کرتے ہوئے جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو نظر بند کیا تھا. تاہم اب وزارت داخلہ نے حافظ سعید کے خلاف مزید کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف حافظ سعید سمیت 38 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کر دیئے ہیں بلکہ ان کے اثاثے بھی منجمند کر دیئے ہیں .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top