ملتان میں بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی کے طلباء اپنے ہی ٹیچر کیخلاف سڑکوں پر آگئے

n7

ملتان (قدرت روزنامہ01فروري2017)ملتان میں بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی کے طلباءاپنے ہی ٹیچر کیخلاف سڑکوں پر آگئے اور اسے نوکری سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا .

ابتک نیوز کے مطابق بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹس کے طلبا اور طالبات عادل حسین نامی لیکچرا ر کی غیر اخلاقی حرکات اور نازیبا گفتگو کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے اور ٹائر جلا کر یونیورسٹی چوک کو بلاک کر دیا .

انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی .

طلباءوطالبات نے الزام عائد کیا کہ ٹیچر طالبات کیساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرتا اور نازیبا جملے کستا ہے تاہم اس حوالے سے متعدد بار یونیورسٹی انتظامیہ کو بھی تحریری طور پر آگاہ کیا گیا مگر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی .

 طلباءکا کہنا تھا کہ لیکچرار عادل حسین کے والد سینڈیکیٹ کمیٹی کے ممبر ہیں اس لیے انتظامیہ اس کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے تاہم ہم اس وقت تک کلاسز میں نہیں جائیں گے جب تک اسے یونیورسٹی سے نکالا نہیں جاتا .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top