اوورسیز پاکستانیوں کو چھٹی مردم شماری میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ

pic08

اسلام آباد(قدرت روزنامہ01فروري2017) دیار غیر سے اٹھارہ ارب سے زائد رقم بھجوانے والے اوورسیز پاکستانیوں کو چھٹی مردم شماری میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ غیر ملکی تصور کئے جائینگے ، مردم شماری کیلئے ملک بھر میں ایک لاکھ 68ہزار 120بلاکس بنائے گئے ہیں ، مردم شماری میں ملک میں رہنے والے تمام لوگوں کو کائونٹ کیاجائے گا چاہے وہ پاکستانی ہو یا غیر ملکی ہر صوبائی دارالحکومت میں 15مارچ سے مردم شماری کا عمل شروع ہوجائے گا ہر شمار کنندہ کے ساتھ ایک فوجی جوان تعینات کیاجائیگا ، اضلاع کو فوج کے ساتھ بات چیت کرکے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، پاکستان بیورو شماریات کے ماسٹر ٹرینرز ، فوجی افسران و سکول ٹیچرز کو مردم شماری کے حوالے سے ٹریننگ دے رہے ہیں .رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں مہنگائی کی شرح 3.85فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ جنوری 2016ء میں جنوری 2017ء میں مہنگائی کی شرح 3.66فیصد رہی جنوری 2017ء میں مہنگائی 0.18فیصد ریکارڈ کی گئی .

بدھ کو اسلام آباد میں ماہانہ بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان بیورو شماریات کے چیف آصف باجوہ نے کہا بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو مردم شماری میں شمار نہیں کیاجائے گا یہ غیر ملکی تصور ہونگے اس وقت بیرون ملک ممالک میں ستر سے اسی لاکھ پاکستانی مقیم ہیں جو سالانہ اٹھارہ ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ کے ذخائر پاکستان بھجواتے ہیں آصف باجوہ نے کہا کہ برصغیر پاک ہند میں پہلی مردم شماری 1881ء میں ہوئی تھی پاکستان بننے کے بعد سے لیکر اب تک پانچ بار مردم شماری ہوچکی ہے آئین میں دس سال بعد مردم شماری کرانے کی کوئی شرط موجود نہیں ہے یہ بات عالمی کنونشن میں ہے کہ دس سال بعد مردم شماری کرائی جائے ہر ملک اپنے وسائل کو دیکھ کر مردم شماری کرواتا ہے پاکستان میں چھٹی مردم شماری دو ہزار اٹھ میں ہونا تھی جو کہ مختلف وجوہات کی بناء پر ملتوی کردی گئی سی سی آئی نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر پندرہ مارچ کو چھٹی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا ہے .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top