امریکہ کے کارنیگی میوزیم آف نیچرل ہسٹری میں موجود بھس بھرے آرٹ کا ایک نمونہ جو 148سال پرانا ہے

Lion-768x384

اسلام آباد(قدرت روزنامہ01فروري2017)امریکہ کے کارنیگی میوزیم آف نیچرل ہسٹری میں موجود بھس بھرے آرٹ کا ایک نمونہ جو 148سال پرانا ہے اپنی مثال آپ ہے،جب ماہرین نے اسکی جانچ کیلئے اسکے ایکسرے کئے توایسے خوفناک انکشاف ہوئے جس کو سن کر ایک طرف تو منفرد فن پارہ قرار دیا جا سکتا ہے تو دوسری طرف عقل حیران رہ جاتی ہے

اور ہر سننے والوںکے پائوں تلے زمین نکل جائیگی.’’عرب نامہ برپر شیروں کا حملہ‘‘ نامی فن پارہ ایک اونٹ ،اسکے اوپر موجود عرب نامہ براور شیروں پر مشتمل ہے،اس میں ایک شیر زمین پر لیٹا ہے جسے نامہ بر نے ہلاک کیا جبکہ دوسرا اونٹ کی گردن پر حملہ کر رہا ہے .

اس فن پارے کو 1867میںمشہور فرانسیسی آرٹسٹ جیولیس ویروکس نے تیار کیا.اب تک یہی سمجھا جا رہا تھا کہ اسکی تیاری میں شیر کی کھالوں میں بھس بھرا اور مصنوعی مٹیریل سے تیار کیا گیاہے پر جب ماہرین نے اس فن پارے کے ایکسرے کئے تو سب حیران کن انکشاف جان کرپریشان ہو گئے کیونکہ اس فن پارے میں اونٹ کی گردن پر گرے نامہ بر کے سر میں اصلی انسانی کھوپڑی ہے جبکہ اسکی گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے اکثر حصے بھی حقیقی انسانی ہڈیوں کے بنے ہوئے ہیں .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top