قطری شہزادے کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کے نیچے آ کر خاتون شدید زخمی، حالت تشویشناک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ01فروري2017)قطری شہزادوں کے قافلے میں شامل گاڑیوں میں سے ایک گاڑی کے نیچے آ کر خاتون شدید زخمی ہو گئی. تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا.
نواحی گاﺅں بھریڑی کی رہائشی خاتون علاقہ تھل میں شکار کی غرض سے آئے قطری شہزادوں کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کے نیچے آ گئی. اطلاعات کے مطابق گاڑی رکی تو ایک خاتون گاڑی کے سامنے آ کر بیٹھ گئی. ڈرائیور خاتون کو دیکھ نہ پایا اور گاڑی اوپر چڑھا دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top