اقتصادی راہداری منصوبے سے 7لاکھ سے زائد افراد کو روز گار ملے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ01فروري2017)پلاننگ کمیشن کے ڈیویلپمنٹ اینڈ کمیونیکیشن کے ممبر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے 7لاکھ سے زائد افراد کو روز گار ملے گا. سرکار ی ریڈیو کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے صرف سڑکیں ہی نہیں بنیں گی بلکہ یہ منصوبہ ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے جامع پراجیکٹ ہے.

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کے تحت 35بلین امریکی ڈالر مالیت کے انرجی پراجیکٹ لگائے جا رہے ہیں جس سے ملک میں بجلی کی کمی ختم ہو جائے گی. زبیر اقبال نے کہا گوادر میں گہری بندرگاہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور انڈسٹریل زون کی تعمیر اس پراجیکٹ کا ہال مارک ہے. ان کا کہنا تھا کہ گوادر کو بڑے بین الاقوامی شہر کی طرز پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جہاں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی. انہوں نے کہا کہ شہر میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے دو ڈیم بھی تعمیر کئے جا رہے ہیں ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top