تحریک انصاف نے وزیراعظم کیمپ آفس جاتی امرا میں اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ01فروري2017)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے نام خط میں وزیراعظم کیمپ آفس جاتی امرا میں اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں.خط کے متن میں کہا گیا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013کے تحت معلومات کا حصول بنیادی حق ہے.

متن میں کہا گیا کہ پنجاب انفارمیشن کمیشن نے جاتی امرا کو کیمپ آفس قرار دیا،کیمپ آفس کے اخراجات کی مصدقہ تفصیلات دی جائیں. عندلیب عباس کے مطابق جاتی امراء میں وزیراعظم کے اہل خانہ مقیم ہیں، اسے کیمپ آفس کا درجہ کیوں دیا گیا. خط میں پوچھا گیا کہ وزیراعظم کی کتنی رہائش گاہوں کو کیمپ آفس کا درجہ دیا گیا، ان کی تفصیلات دی جائیں ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top