کاہنہ: روٹھی بیوی کو منانے پر ناکامی، شوہر نے چھریاں ماردیں

35

لاہور(قدرت روزنامہ01فروري2017)خاوند نے سسرال میں ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا. پولیس بھی ملزم کے ساتھ مل گئی.

تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ شہزاد روڈ کے رہائشی مشتاق کی 30 سالہ بیٹی شازیہ کی شادی ضلع قصور بھائی پھیرو میں ماموں زاد مشتاق سے ہوئی جس سے تین بچے عادل، ساغر اوراریبہ پیدا ہوئے جو نشے کا عادی اور سروس سٹیشن پر مزدوری کرتا ہے.

 کچھ عرصہ قبل دونوں میاں بیوی میں گھریلو ناچاقی پیدا ہوگئی اور گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا معمول بن گیا. ملزم اکثر معمولی باتوں پر گالی گلوچ کرتا اور مارپیٹ کرکے بیوی کو گھر سے نکال دیتا جس کی وجہ سے دو ماہ قبل شازیہ بی بی ناراض ہوکر اپنے میکے چلی آئی. سات روز قبل ملزم اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لئے اپنے سسرال آیا جہاں ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر ملزم نے اپنی بیوی کو طیش میں آکر چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا. ملزم نے مظلوم شازیہ کی شکل و صورت بگاڑنے کے لئے چہرہ پر بھی چھریوں کے وار کئے جس سے وہ لہولہان ہوگئی، چیخ و پکار کی آواز سن کر اہل محلہ اکٹھے ہوگئے جنہوں نے بڑی مشکل سے شازیہ بی بی کی جان بچائی، ملزم چھری لہراتے اور للکارے مارتا ہوا فرار ہوگیا. مقدمہ درج کرانے کے لئے تھانہ کاہنہ درخواست دی گئی لیکن سب انسپکٹر محمد صادق نے ملزم پارٹی سے ملی بھگت کرکے سات روز تک مقدمے کا اندراج کے لئے ٹال مٹول کرتا رہا جبکہ ملزم تھانے میں ہی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا.
 مظلوم شازیہ کے والد مشتاق نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا سب انسپکٹر صادق بھٹی مجھ پر اور میری بیٹی کو دھمکا کر مسلسل دباﺅ ڈالتا رہا، میں انکار کرکے تھانے کے باہر آگیا تو سب انسپکٹر صادق میرے پیچھے بھاگتا ہوا آیا اور مجھے گریبان سے پکڑ کر زبردستی اپنے کمرے میں لے گیا اور مجھے کہا کہ اگر صلح نہیں کرو گے تو تمہیں بیٹی سمیت ملزم کے ساتھ حوالات میں بند کردوںگا. متاثر خاندان نے سی سی پی او لاہور سے اپیل کی ہے ہمیں فوری انصاف فراہم کیا جائے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top