خوبرو لڑکیوں سے شادی، فحش فلمیں بنا کر بیرون ملک فروخت، بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف

34

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ01فروري2017)خوبرو لڑکیوں سے شادی کرکے ان کی فحش فلمیں تیار کرکے بیرون ملک فروخت کرنے والے اور انہیں بلیک میل کرنےو الے گروہ کا انکشاف.

تفصیلات کے مطابق شکر گڑھ کے تھانہ لیسر کلاں کے گاﺅں ممکے کا رہائشی عابد محمود نامی شخص نےا رشاد بیگم سکنہ شکر گڑھ، نوشینہ بی بی گوجرانوالہ، فوزیہ یوسف جڑانوالہ، شازیہ اویس میانہ پورہ سیالکوٹ، عاصمہ اسلم محمد پورہ سیالکوٹ، صفیہ حنا، قرة العین وغیرہ سے یکے بعد دیگرے خود کو کنوارہ ظاہر کرکے اپنے گروہ جس میں بینک منیجر آصف اس کی بیوی سعدیہ، اکرم ثناءاللہ، اعجاز، خلیل احمد کے ہمراہ خود کو فیملی ظاہر کرتے اور عابد کو اپنا دیوار ظاہر کرکے سعدیہ آصف دلہن کے گھر جاتی اور وہاں پر بتاتی کہ اس کا دیور فیکٹری کاملک ہے اور کنوارہ ہے.

رشتہ طے کرنے کے بعد مذکورہ خاندان سے جلد از جلد شادی کا مطالبہ کیا جاتا اور بعدازاں دلہن کی فحش فلمیں تیار کی جاتیں اور انہیں بیرون ملک فروخت کردیا جاتا.

اسی دوران ملزمان دلہن کو لیک میل کرتے کہ اگر شور شرابہ یا قانونی کارروائی کی تو تمہاری فلمیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں گے اور ملزمان دلہنوں کے زیورات اور دیگر سامان ہڑپ کرجاتے. ملزمان خود کو کبھی ایف آئی اے اور کبھی دیگر حساس اداروں کے آفیسر بھی ظاہر کرتے جس پر محمد پورہ کی رہائشی عاصمہ اسلم جو کہ لیکچرار ہے اور شازیہ اویس نے تھانہ کو توالی اور تھانہ حاجی پورہ میں مقدمات درج کروالئے ہیں جس پر پولیس نے معمولی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے ہیں جبکہ مرکزی ملزم عابد روپوش ہوچکا ہے اور بینک منیجر آصف کا پولیس سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ہوا اور ملزم اکرم کو جیل بھجوادیا ہے جبکہ دیگر ملزمان عابد علی، ثناءاللہ، اعجاز، خلیل اور سعدیہ آصف کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او سیالکوٹ ڈاکٹر محمد عابد خان نے ایس ایچ او حاجی پورہ اور ایس ایچ او کوتوالی کی نگرانی میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر جلداز جلد گرفتاری کا ٹاسک دیا ہے .

خواتین کے مطابق عابد محمود شادی کرنے کے بعد ان کو نشہ آور چیزیں کھلا کر ان کی فحش فلمیں تیار کرتا اور انہیں بلیک میل کرتا. اس دوران تمام خواتین سے ملزم نے زیورات اور جہیز میں دیا ہوا سامان بھی پڑپ کرلیا. مقامی اخبار کے مطابق ملزم تھانہ مراد پور میں تعینات سب انسپکٹر پرویز خان کا کزن ہے اور وہ بھی اس دھندے میں اس کے ساتھ ملوث ہے تاہم پرویز کا کہنا ہے کہ اسے پھنسایا جارہا ہے اس کا اور اس کی فیملی کا عرصہ دراز سے عابد محمود سے تعلق واسطہ نہ ہے. لیکچرار عاصمہ اسلم کے مطابق ملزم نے اس کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کروائے ہوئے ہیں کہ وہ اس کے لاکھوں روپے ہڑپ کرگئی ہے.

خواتین نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعظم میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اس گھناﺅنے جرم میں ملوث عابد اور اس کے ساتھیوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور اس کے موبائل کی فرانزک رپورٹ حاصل کرکے اس کے خلاف حوا کی بیٹیوں کو بلیک میل کرنے کی تحقیقات مکمل کرکے مقدمات درج کئے جائیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top