جسٹس عظمت سعید کی طبیعت ناساز، آج پاناما کیس کی سماعت نہیں ہوگی

15

 اسلام آباد(قدرت روزنامہ01فروري2017)پاناما لیکس سے متعلق مقدمے کی سماعت کرنے والے بینچ میں شامل جسٹس عظمت سعید کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث آج کیس کی سماعت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں پاناما لیکس سے متعلق مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے والے 5 رکنی بینچ میں شامل جسٹس عظمت سعید شیخ کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی کامیاب انجیوپلاسٹی کی ہے اور جسٹس عظمت کو ایک ہفتے تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے.

جسٹس عظمت سعید کی طبیعت ناساز ہونے اور ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں ایک ہفتے تک مکمل آرام کے مشورے کے بعد سپریم کورٹ میں آج پاناما کیس کی سماعت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top