کچھ نادیدہ قوتیں انتخابات کے نتائج تبدیل کرتی ہیں،یہی ہمارے راستے میں رکاوٹ ہے ، مولانا فضل الرحمان

51

نوشہرہ(اے این این) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کچھ نادیدہ قوتیں انتخابات کے نتائج تبدیل کرتی ہیں اور یہی ہمارے راستے کی رکاوٹ ہیں.نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ روایتی سیاست کرنے والوں پر مفادات کا غلبہ ہے اور کچھ نادیدہ قوتیں انتخابات کے نتائج تبدیل کردیتی ہیں اور یہی ہمارے راستے میں رکاوٹ ہیں.

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت دوسری پارٹیوں کی طرح نہیں، ہماری نظر میں مفادات کی کوئی اہمیت نہیں، ہم ملک میں صرف قرآن و سنت کے نفاذ کیلئے سیاست کررہے ہیں، ہماری جماعت کی بنیاد بھی فرقہ واریت پر نہیں ہمارے دروازے ہرطبقے کیلئے کھلے ہیں ہم اقلیتوں کے تحفظ کی بھی بات کرتے ہیں.سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم نے سیاسی عمل کے ذریعے آگے بڑھنا ہے، ملک میں تبدیلی آئین، قانون، شریعت پر عمل اور نظام کی اصلاح کی صورت میں آئے گی جبکہ ریاست کے مفادات اورنظام کو مدنظررکھنا بھی ضروری ہے پاکستان کا آئین قانون کے تحت سیاست سے وابستہ ہے.مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جو جنگ چل رہی ہے اس کے ذریعے اسلام کے چہرے کو گرد آلود کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہمیں اسلام کا ترجمان بننا ہوگا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top