تبدیلی کا نعرہ عمران خان نے لگایا ہے اور اسکے آثار بھی خیبر پختونخوا میں واضح طور پر آنے لگ گئے

33

پشاور (قدرت روزنامہ30-دسمبر2016) تبدیلی کا نعرہ عمران خان نے لگایا ہے اور اسکے آثار بھی خیبر پختونخوا میں واضح طور پر آنے لگ گئے ہیں، کیونکہ اب خیبر پختونخوا میں ٹریفک وارڈنز اتنے با اختیار ہوگئے ہیں کہ قانون توڑنے پر ارکان اسمبلی کو بھی نہیں بخشتے. تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی عبیداللہ مایار اپنی دھن میں گاڑی چلاتے ہوئے جا رہے تھے اور اس دوران انہوں نے موبائل فون پر بات کرنا شروع کردی.

یہی وہ لمحہ تھا جب انہیں ایک ٹریفک وارڈن نے پکڑ لیا اور جب تحقیق کی گئی تو پتا چلا کہ موصوف نے گاڑی پر غیر قانونی نمبر پلیٹ بھی لگا رکھی ہے. ٹریفک اہلکار نے تمام لحاظ بالائے طاق رکھتے ہوئے ایم پی اے کے ہاتھ میں 500 روپے کا چالان پکڑا دیا. جسے ممبر صوبائی اسمبلی نے بنا کسی بحث و مباحثے کے پکڑ لیا اور خاموشی سے کے پی کے اسمبلی روانہ ہوگئے.)..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top