رکن قومی اسمبلی ڈاکٹراظہرجدون کوصحت انصاف کارڈکی تقریب کے دوران تھپڑماردیئے گئے

ایبٹ آباد(قدرت روزنامہ29-دسمبر-2016)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹراظہرجدون کوصحت انصاف کارڈکی تقریب کے دوران تھپڑماردیئے گئے.اس ضمن میں پولیس اورمقامی ذرائع نے صحافیوں کوبتایاکہ جمعرات کی صبح جلال باباآڈیٹوریم میں ہزارہ ڈویژن کےلئے صحت انصاف کارڈکےاجراکی تقریب کاانعقاد کیاگیاتھا.

تقریب کے دوران ایک نامعوم شخص سٹیج پرچڑھ آیااورڈاکٹراظہرجدون پرتھپڑوں کی بارش کردی .جس کے جواب میں ڈاکٹراظہرجدون نے بھی اس نوجوان کومارنے کی کوشش کی تاہم دوسرے افراد نے نوجوان کوپکڑکرپولیس کے حوالے کردیا.پولیس کی حراست میں نوجوا ن نے بتایاکہ ڈاکٹراظہرجدون نے نواں شہرمیں ایک نمازجنازہ کے دوران لیفٹینٹ جنرل (ر) ایازراناکوتھپڑمروائے تھے .اس کاکہناتھاکہ آرمی کی بھی عزت ہوتی ہے اورآرمی کی عزت پرمیں جان بھی قربان کرسکتاہوں ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top