وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم و اطلاعات مشتاق احمد غنی کا خواجہ سرائوں سے متعلق کانفرنس سے خطاب

پشاور (قدرت روزنامہ29-دسمبر-2016)وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم و اطلاعات مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جو خواجہ سرائوں کے لئے ایک مکمل پالیسی بنا رہا ہے جس سے صوبے بھر کے خواجہ سرائوں کے مسائل کا حل ممکن ہو سکے گا.وہ منگل کو مقامی ہوٹل میں خواجہ سرائوں سے متعلق ایک کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے.

مشتاق احمد غنی نے واضح کیا کہ پاکستان کے آئین کے تحت تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں خواجہ سرا بھی ہمارے ملک و معاشرے کا حصہ ہیں اس لئے صوبائی حکومت نہ صرف ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے بلکہ ان کی فلاح و بہبود کیلئے موجودہ حکومت نے 20کروڑ روپے بھی مختص کئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس رقم کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے تاکہ صوبے میں موجود تمام خواجہ سرائوں کے مسائل کا حل یقینی بنایاجاسکے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں موجود خواجہ سرائوں کے اعداد و شمار کی غیر موجودگی میں ان کی کی فلاح وبہبود کیلئے موثر حکمت عملی نہیں بنائی جاسکتی جس کیلئے ضروری ہے کہ مردم شماری کے ذریعے ان کے اعداد وشمار حاصل کئے جائیں مشتاق غنی نے مزید واضح کیا حکومت اس بات کیلئے بھی کوشاں ہے کہ خواجہ سرائوں کو معاشرے کا حصہ بنایا جائے..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top