لوئر اورگردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں

دیر (قدرت روزنامہ29-دسمبر-2016)لوئر اورگردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں.تاہم اس میں کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں.

زلزلےکےجھٹکےاتنےشدیدتھےکہ اس سےخوفزدہ ہو کر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےگھروں سے باہرآگئے. میڈ یا رپورٹس کے مطابق لوئر دیراور گرد و نواح کا علاقہ زلزلے سے لرز اٹھا.جبکہ چترال میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکےمحسوس کئے گئے ہیں. زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ خوفزدہ ہوگئے.ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلےکی شدت5جبکہ گہرائی 142کلومیٹرریکارڈکی گئی ہے. پیمامرکز زلزلےکےمطابق زلزلہ کامرکزافغانستان میں کوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا :-..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top