افغانستان کے سفیرڈاکٹرعمرزخیل وال عبدالولی خان یونیورسٹی میں قتل ہونے والے مشال خان کے گھرپہنچ گئے

مردان(قدرت روزنامہ18-اپریل-2017) پاکستان میں افغانستان کے سفیرڈاکٹرعمرزخیل وال عبدالولی خان یونیورسٹی میں قتل ہونے والے مشال خان کے گھرپہنچ گئے . انہوں نےکہاکہ حکومت کومشعال خان کے قاتلوںکوعبرتناک سزادینی چاہیے ایک نجی ٹی وی کے مطابق افغان سفیرڈاکٹرعمرزخیل وال نے مقتول مشال خان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اوراظہارہمددری کیاہے .

اس موقع پرانہوں نے کہاکہ انہیں مشال خان کے قتل پردکھ ہواہے .انہوں نے کہاکہ مشال خان کاقتل پوری انسانیت کاقتل ہے ..افغان سفیرنے کہاکہ مشال خان کے قتل سے تعلیم اداروں کی ساکھ متاثرہوتی ہے انہوں نےکہاکہ حکومت کومشعال خان کے قاتلوںکوعبرتناک سزادینی چاہیے .افغان سفیرکی مردان آمد پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top