مشال خان نے کوئی گستاخی نہیں کی تھی بلکہ وہ تو

مردان (قدرت روزنامہ18-اپریل-2017) عبدالولی خان یونیورسٹی کے لیکچرار ضیاء اللہ ہمدرد نے کہا ہے کہ انہوں نے مشال خان کی قابل اعتراض پوسٹ نہیں دیکھیں . اگر ایسا ہوتا تو وہ مشال کو ضرور وارننگ دیتے.

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مشال کو نہ بچا سکا جس کا بے حد افسوس ہے، انہوں نے علما سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگوں کو قانون ہاتھ میں لینے سے روکیں.لیکچرار ضیا اللہ نے کہا کہ خدا کوحاضر وناظرجان کر کہتا ہوں، مشال کی قابل اعتراض پوسٹس نہیں دیکھیں.اس کوکوئی موقع نہیں دیا گیا اوراس کوسزا دی گئی، افسوس ہے کہ اس کو نہیں بچا سکا.انہوںنے کہا کہ مشال کے دوست عبداللہ نے جو بیان دیا ہے وہ درست ہے،مشال کے خلاف افواہ پوری یونیورسٹی میں پھیل گئی تھی. طلبا کسی کوسننے کے لیے تیارنہیں تھے،ڈی ایس پی اورمجھے دھکے دیے گئے. طلبانے میرا موبائل فون چھین لیا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top