مشعال خان قتل کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی

مردان (قدرت روزنامہ18-اپریل-2017) مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشعال خان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا.مشعال خان قتل کیس کی ایک اور مبینہ ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں مشعال خان کو تشدد کے بعد قتل کرنے والے ملزمان کی بے حسی جھلک رہی ہے .

اس ویڈیو میں ملزمان کو دیکھا گیا کہ وہ مشعال خان کو قتل کرنے کے بعدنعرے لگاتے ہوئے حلف لے رہے ہیں.مشتعل افراد نے ایک دوسرے کا نام پولیس کو نہ بتانے کا عہد کیا.مشتعل افراد نے حلف لیا کہ مشعال خان کو گولی مارنے والے کا نام پولیس کو نہیں بتایا جائے گا. جس نے کسی کا نام لیا اس نے غداری کی. دوسری جانب پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ منظر عام پر آنے والی نئی ویڈیو مشعال خان قتل کیس کی ہے یا نہیں اس بارے میں حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ ملزمان کو اس ویڈیو میں مشعال خان کا نام لیتے نہیں سنا گیا .پولیس کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کی بھی تحقیقات کی جائیں گی اور اگر یہ مشعال قتل کیس ملزمان کی ویڈیو ہوئی تو ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top