پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان مشعال خان کے گھر تعزیت کے لیے پہنچ گئے

وابی(قدرت روزنامہ18-اپریل-2017)پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان مشعال خان کے گھر پہنچے جہاں انہوںنے مشعال خان کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے تعزیت کا اظہار کیا. مشعال خان کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ ثابت ہو گیا کہ مشعال نے توہین مذہب نہیں کی، مشعال خان کو ایک سازش کے تحت قتل کروایا گیا.

مشعال خان کو ہر صورت میں انصاف فراہم کیا جائے گا . گھر والوں کو دکھ سمجھ سکتا ہوں. اور اسی لیے مشعال خان کے گھر ان کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروانے آیا ہوں. عمران خان نے کہا کہ مشعال پر توہین رسالت ﷺ کا الزام عائد کر کے اسے قتل کیا گیا. مشعال کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں.جس کے بعد اس کے قاتلوں کو کٹہرے میں لائیں گے خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو.انہوںنے کہا کہ مشعال کے قتل پر سپریم کورٹ نے بھی از خود نوٹس لیا. مشعال خان نے مذہب کی توہین نہیں کی.مشعال کے ساتھ کیا جانے والا سلوک جانوروں سے بھی بدتر تھا.قتل کی تفتیش مکمل ہونے پر سب کردار سامنے آئیں گے. اور ہم مشعال خان کے قاتلوں کو کٹہرے میںلائیں گے.اور مشعال کو انصاف دلوائیں گے.مشعال قتل کیس کا فیصلہ سب کے لیے مثالی ہو گا تاکہ آئندہ کوئی توہین عدالت کا الزام لگا کر کسی کو قتل نہ کر سکے.ہم کسی کو نہیں بخشیں گے.پورا پاکستان بھی اسس بات پر متفق ہے کہ مشعال کے قاتلوں اور اس پر تشدد کرنے والوں کو سزا دی جائے. عمران خا ن نے میڈیا سے گفتگو میں مشعال خان کے قاتلوں کو گرفتار کرنے پر پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے پولیس کا کردار قابل تعریف ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top