اے این پی رہنما کرنل (ر) وزیر محمد خان کا سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ17فروری2017)صوبائی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر ، ترجمان حکومت خیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی اور وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے صوابی میں شمولیتی جلسہ میں شرکت کی جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما کرنل (ر) وزیر محمد خان نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر نے واضح کیا کہ عمران خان پر یہودی ایجنٹ کا الزام لگانے والوں نے اپنے دور حکومت میں اسلام کی کسی قسم کی خدمت نہیں کی.

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت تاریخ کی پہلی حکومت ہے جس نے صوبے میں سود کے خلاف قانون منظور کروایا اس کے علاوہ تعلیمی نصاب میں ختم نبوت شامل کرنے کے ساتھ ساتھ قرآن مجید کا ناظرہ اور ترجمہ کو بھی نصاب کا مستقل حصہ بنایا ہے.انہوں نے کہا کہ ایم این اے عاقب اللہ خان صوابی کو گیس کی عدم فراہمی کیخلاف ''صوابی کو گیس دو'' کی مہم کا آغاز جمعہ کے روز کررہے ہیں جس میں مرغز' مینئی' باچا' گندف اور ٹوپی میں احتجاج جلسے منعقد کرائے جائیں گے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top