موت کا خوف نہیں لیکن سکیورٹی ضروری ہے۔ مشعال خان کی بہن نے سکیورٹی کا مطالبہ کر دیا

ردان (قدرت روزنامہ17-اپریل-2017) عبد الولی خان یونیورسٹی میں بہیمانہ قتل کیے جانے والے مشعال خان کے اہل خان نے سکیورٹی کا مطالبہ کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق مشعال خان کے قتل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ بھائی کے قتل کے بعد میں خود ڈر گئی ہوں.

ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں سکیورٹی فراہم کی جائے. انہوں نے کہا کہ مجھے موت کا خوف نہیں ہے لیکن سکیورٹی ضروری ہے.مشعال خان کی بہن نے اپنے بھائی ہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تعلیم کے حصول اور اس کے فروغ پر بھی زور دیا. مشعال خان کے والد نے کہا کہ کمیشن تو پہلے بھی بہت بنائے گئے تھے لیکن انہوں نے عوام کا اعتماد بحال نہیں کیا. اگر قانون اور مقتدر ادارے انصاف کی فراہمی میں کامیاب ہو جائیں تو اس سے اچھی بات اور کوئی نہیں ہو سکتی...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top