سیمنٹ پلانٹس کو طے شدہ طریقہ کار کے تحت لیز آوٹ کریں گے

پشاور(قدرت روزنامہ16-فروری-2017)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبائی سیمنٹ پالیسی لانے کا عندیہ دیا ہے.انہوںنے کہاکہ سیمنٹ پلانٹس کو طے شدہ طریقہ کار کے تحت لیز آوٹ کریں گے جن سرمایہ کاروں نے لیز کیلئے درخواستیں دی ہیں اُن کا آئندہ ہفتے اجلاس بلا رہے ہیں.

ہمارے پاس سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں. سرمایہ کاری کے منصوبوں کو شفاف طریقہ کار کے تحت پہلی فرصت میں سرمایہ کاروں کو پیش کریں گے .ہم نے اداروں کو بنانے میں بہت محنت کی ،سیاسی مداخلت ختم کی اور شفافیت یقینی بنائی .پروپیگنڈوں کے باوجود ہم نظام کی تبدیلی کے اہداف میں بتدریج آگے بڑھ رہے ہیں. ہمارے اعصاب مضبوط ہیں .پروپیگنڈے ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے .ہم ذہنی طور پر ان پروپیگنڈوں کیلئے تیار تھے .صوبے کا معاشی استحکام اور خوشحالی ہمارے اہداف ہیںجن کے حصول میں کسی سازش یا پروپیگنڈے کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے .وہ وزیراعلیٰ ہائوس پشاو رمیں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین ، سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر،صوبائی وزراء محمد عاطف خان،شاہرام خان ترکئی ، انیسہ زیب طاہر خیلی ،چیف سیکرٹری عابد سعید اور دیگر نے بھی شرکت کی .صوبائی وزیربرائے معدنی ترقی انیسہ زیب طاہر خیلی نے اجلاس کو صوبے میں موجود سیمنٹ پلانٹس ، معدنی ذخائر کی ترقی اور دیگر متعلقہ پہلوئوں پر بریفینگ دی .وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم سیمنٹ پلانٹس کے سرمایہ کاروں کو شفافیت اور مکمل کلیئرٹی کے ساتھ پیش کش یقینی بنائیں گے .اس مقصد کیلئے پہلے سے طے شدہ فارمولے پر عمل درآمد کیا جائے جو میرٹ پر اُترتے ہیں اُنہی کو لیز دی جائے .وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جوڈیفالٹرز ہیں وہ اپنے واجبات ادا کریں .ہم ایک شفاف طریقہ کار چاہتے ہیں .ہم نے شفاف نظام قائم کیا .اداروں کو با اختیار بنایا .سرمایہ کاروں کو مراعات دیں اور سرمایہ کاری کیلئے صوبے کی ساکھ بنائی کیونکہ جتنی زیادہ شفافیت ہو گی اتنا ہی سرمایہ کار آئیں گے . موجودہ صوبائی حکومت کی شفاف پالیسیوں کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top